صحیفہ جبار کی عوام سے خراب موسم میں ڈیلیوری رائیڈرز کا خیال رکھنے کی اپیل

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے عوام سے اپیل  کر دی۔

اداکارہ صحیفہ جبارنے اپیل  کی ہے کہ موسم کی خراب صورتحال میں ڈلیوری رائیڈرز کا خیال رکھیں۔

صحیفہ جبار کی عوام سے خراب موسم میں ڈیلیوری رائیڈرز کا خیال رکھنے کی اپیل

صحیفہ جبار نے اپنی انسٹا اسٹوری پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے رائیڈرز کا خیال رکھیں، موسم کی خراب صورتحال میں اپنے آرڈرز کو تھوڑا سا روک لیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ کیسز میں یہ رائیڈرز گھر کے اکلوتے کمانے والے ہوتے ہیں، اس لیے ان کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہم پر لاگو ہے۔

اداکارہ نے اختتام میں لکھا ہے کہ اپنے ہر آرڈر پر تھوڑی سی رقم الگ سے ان کے لیے تحفے کے طور پر ضرور رکھیں۔

The post صحیفہ جبار کی عوام سے خراب موسم میں ڈیلیوری رائیڈرز کا خیال رکھنے کی اپیل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email