بوڑھی بچی کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا، تصاویر وائرل

جنوبی افریقہ میں خاتون نے بوڑھی بچی کو جنم دے دیا جس کی تصاویر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے مشرقی صوبے کیپ میں 20 سالہ خاتون نے بچی کو جنم دیا، بچی کے پیدائش کے بعد اسے دیکھا تو بوڑھی لگ رہی تھی اور نومولود کے چہرے پر جھریاں نمایاں تھیں۔

طبی ماہرین نے ماں کو بتایا کہ اس کی بچی پروجیریا کا شکار ہے جسے ہچینسن گلفورڈ سنڈروم بھی کہا جاتا ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق یہ جینیاتی عارضہ ہے جس کی وجہ سے بچے اپنی عمر کے پہلے دو سالوں میں تیزی سے بڑھاپے کا باعث بنتے ہیں۔

بچی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس کی تصاویر دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس خاتون نے جنوبی افریقہ کے مشرقی کیپ صوبے کے چھوٹے سے شہر لیبوڈ میں بچی کو اپنے گھر میں ہی جنم دیا ہے۔

ڈیلیوری کے موقع پر دادی نے ایمبولینس کو فون کیا لیکن ایمبولینس بروقت نہ پہنچ سکی جس کے باعث بچی کی پیدائش گھر میں ہی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق بچی کی پیدائش خراب ہاتھوں اور جھریوں والی جلد کے ساتھ ہونے کے بعد اسے اور اس کی ماں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بچی کے سنڈروم میں مبتلا ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم کچھ محققین کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی عمل مجموعی سیلولر نقصان کی وجہ ہے۔

The post بوڑھی بچی کی پیدائش نے سب کو حیران کردیا، تصاویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email