عطاء اللہ مینگل کی وفات بلوچستان کی عوام کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے، سربراہ اے این پی

اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ عطاء اللہ مینگل کی وفات ملکی سیاست بالخصوص بلوچستان کی عوام کیلئے ایک بڑا سانحہ اور صدمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عطاء اللہ مینگل کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عطاء اللہ مینگل ایک وضع دار، جمہوریت پسند اور عوام دوست سیاسی رہنما تھے۔

اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بحالی، آئین کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے انکی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا، عطاء اللہ مینگل ساری عمر آمریت کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں ڈٹ کر کھڑے رہے۔

اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں سردار عطاء اللہ مینگل کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اے این پی غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر شریک ہے۔

The post عطاء اللہ مینگل کی وفات بلوچستان کی عوام کیلئے ایک بڑا سانحہ ہے، سربراہ اے این پی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email