پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان منی لانڈرنگ کے دستاویزات کا تبادلہ

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے ددرمیان منی لانڈرنگ کے دستاویزات کا تبادلہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان آج مذاکرات ہوئے ہیں، جس میں منی لانڈرنگ کی 3 اقسام کے اعداو شمار کی رپورٹنگ پر بحث ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  دستاویزات کے تبادلے میں اہم اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں، پاکستان کی 2021 میں ریکارڈ 3 ہزار 555 مشکوک بینک ترسیلات سامنے آگئیں جبکہ  مشکوک بینک ترسیلات 8 ہزار 801 پکڑی گئی ہیں ، دستاویز ترسیلات اپریل تا جون 2021 میں پکڑی گئی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق دستاویز ات بینکوں اور ایکسچینج کمپنیوں نے ان ترسیلات کی رپورٹنگ کی، اس دوران 6 لاکھ 94 ہزار 636 ترسیلات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

دستاویز ٹیکس جرائم حوالہ ہونڈی اور فنناشل انٹیلیجنس کی رپورٹس بھی ایف اے ٹی ایف کو پیش کی گئی ، دستاویز ٹیکس جرائم 79 حوالہ ہنڈی جرائم 51 اور اقوام متحدہ کے ضابطوں کی 1 ہزار 373 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کا منی لانڈرنگ میں استعمال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستاویز رپورٹ کا جائزہ لے کر پاکستان کی منی لانڈرنگ کے خلاف کوششوں کا تجزیہ کیا جائے گا ، دستاویز تجزیہ اکتوبر میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

The post پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان منی لانڈرنگ کے دستاویزات کا تبادلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email