ڈومینک راب ایک روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے،برطانوی وزارت خارجہ

برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب ایک روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے بات چیت کریں گے جہاں برطانوی وزیرخارجہ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر پاکستان کو اعتماد میں لیں گے جبکہ افغاننستان میں مستقبل میں قائم کی جانے والی حکومت اور انسداد دہشتگردی سے متعلق تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ باضابطہ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان برطانیہ کو افغانستان کی صورتحال پر اپنےموقف سے آگا ہ کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے اب تک کی جانے والی کوششوں پر برطانوی وزیرخارجہ کو اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ افغانستان میں طالبان کی نمائندہ اور جامع حکومت کے سلسلے میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

The post ڈومینک راب ایک روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے،برطانوی وزارت خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email