دھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد مڈھوں کو آ گ لگانے سے گریز کریں، محکمہ زراعت پنجاب

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد مڈھوں کو آ گ لگانے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا کہنا ہے کہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے فضائی آلودگی(سموگ) پیدا ہوتی ہے اور اس سے زمین کے نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت کا کہنا تھا کہ دھان کے مڈھوں کو تلف کرنے کیلئے کاشتکار روٹا ویٹر اور مشین سے کٹائی کی صورت میں ڈسک ہیرو کی مدد سے فصل کی باقیات کو زمین میں ملا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھان کے مڈھوں کو آ گ نہ لگانے کے لئے مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

The post دھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد مڈھوں کو آ گ لگانے سے گریز کریں، محکمہ زراعت پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email