سید علی گیلانی کی کشمیریوں کے حق میں قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ایئر چیف مارشل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ سید علی گیلانی کی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی بےلوث قربانیاں اور پاکستان سے محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کی زندگی بھر کی جدوجہد نے کشمیریوں کی تین نسلوں کو بھارتی افواج کے ناجائز قبضے اور مظالم کے خلاف جہد مسلسل کی تحریک دی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ دکھ صبروہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

The post سید علی گیلانی کی کشمیریوں کے حق میں قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ایئر چیف مارشل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email