ٹیم کی بہتری کے لیے بہترین کھلاڑی چنے ہیں، بابر اعظم

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم کی بہتری کے لیے بہترین کھلاڑی چنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بابر اعظم نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہوتا کہ نیوزی لینڈ کی فل ٹیم پاکستان آتی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ سے میری ملاقات کافی مثبت رہی ہے، رمیز بھائی نے جو پلان دیے ہیں اس پر عمل کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں، کوشش ہوگی کہ میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہر کھلاڑی کو پک نہیں کیا جاسکتا ہے، ٹیم میں صرف گیارہ کھلاڑی کھیلتے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز کی سیلیکشن کا معاملہ چیف سیلیکٹر بتا چکے ہیں، بھارت کے ساتھ ورلڈکپ کا میچ کھیلنے پر پریشر ہوتا ہے۔

 بابر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہوگی کہ اس بار جیتے۔

The post ٹیم کی بہتری کے لیے بہترین کھلاڑی چنے ہیں، بابر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email