یہ کونسا جزیرہ ہے؟ جہاں اب بھی پتھر کی کرنسی چلتی ہے

آج ہم آپ کو ایک ایسے منفرد جزیرے کے بارے میں بتا رہے ہیں جہاں پوری دنیا سے الگ   پتھر کی کرنسی چلتی ہے۔

دنیا بھر میں روپیہ، پیسہ، نقدی، رقم سکہ یا کرنسی سے مراد ایک ایسی چیز ہوتی ہے جس کے بدلے دوسری چیز خریدی یا بیچی جا سکے۔

اب تو موجودہ دورمیں ڈیجیٹل کرنسی کا بھی استعما ل عام ہو گیا ہے۔

آسٹریلیا کے قریب واقع یاپ نامی جزیرے پر اب بھی چونے سے بنے چکی نما پتھروں کو بطور کرنسی استعمال کیا جاتا ہے۔

یاپ جزیرہ امریکا کے زیرِ انتظام ہے اور یہاں باضابطہ طور پر ڈالر استعمال کیا جاتا ہے لیکن مقامی افراد اب بھی پتھر کی کرنسی استعمال کرتے ہیں جن کا قطر 30 سینٹی میٹر سے ساڑھے تین میٹر تک ہے۔

پتھروں کی کرنسی میں سب سے زیادہ قیمتی پتھر وہ ہے جو سائز میں سب سے بڑا اور وزن میں سب سے زیادہ ہو۔

پتھر کی کرنسی استعمال کرنے کی وجہ آج تک کوئی نہیں جان پایا کہ یہ لوگ ایسا کیوں کررہے ہیں اوراس کرنسی کا سلسلہ کب شروع ہوا۔

The post یہ کونسا جزیرہ ہے؟ جہاں اب بھی پتھر کی کرنسی چلتی ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email