بچوں کیساتھ جنسی درندگی کے واقعات میں اضافے پر تشویش ہے، لیاقت شاہوانی

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بچوں کیساتھ جنسی درندگی کے واقعات میں اضافے پر تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کوئٹہ میں 2 طالبعلموں کیساتھ  درندگی  کے مرتکب 2 مبینہ ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 31 اگست کی رات کو 10 اور 13 سالہ طالبعلموں کیساتھ 3 درندوں نے زیادتی کی ، زیادتی کے مرتکب ایک ملزم طالبعلم کا واقف کار ہے جس نے بچوں کو ورغلایا۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کل رات گئے بچوں کے والدین نے رپورٹ درج کروائی ، مقدمہ فوری درج کیا گیا ، مقدمہ درج ہونے کیساتھ ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور 2 ملزمان گرفتار کر لیے  جبکہ  تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

The post بچوں کیساتھ جنسی درندگی کے واقعات میں اضافے پر تشویش ہے، لیاقت شاہوانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email