ٹماٹر کن جان لیوا بیماریوں کے خلاف جسم کی ڈھال بن سکتا ہے؟

ٹماٹر کھانے کو ذائقہ بخشنے میں ایک اہم جُز سمجھا جاتا ہے اور اس کے بغیر مزیدار کھانا بنانے کا تصور بھی نہیں کیا جاتا۔

کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ٹماٹر صحت کے لیے بھی بے حد مفید سمجھا جاتا ہے اور اس کے بے شمار فوائد ہیں

آج ہم آپ کو ٹماٹر کے ایسے فوائد بتاتے ہیں جو اس سے پہلے شاید ہی آپ جانتے ہوں۔

انٹرنیشنل جرنل آف نیوٹریشن، فارماکولوجی، نیورولوجیکل ڈیزیززمیں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹر میں لائکوپین موجود ہوتا ہے، یہ ایک کیروٹینائڈ جو ٹماٹر کو سرخ رنگ دیتا ہے، اور یہ کینسر کے خلاف طاقتور اثرات رکھتا ہے۔

سورج کی مہلک کرنوں  سے ہونے والے جلد کے کینسر سے بچاؤ کے لئے ٹماٹر کا استعمال بےحد مفید ہے اس لئے اگر روزانہ کی بنیاد پر ٹماٹر کھایا جائے تو اس سے یہ خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

 ٹماٹر کا ایک اور فائدہ یہ بھی سامنے آتا ہے کہ یہ شوگر کی سطح کو بھی متوازن رکھتا ہے، انسولین کے خلاف مزاحمت کو کم کرتا ہے اور شوگر کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی افادیت میں اضافہ کرتا ہے۔

 جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں آرام کے لیے آرتھرائٹس کا شکار افراد کے لیے ٹماٹر کا استعمال معاون قرار دیا جاتا ہے۔

 طبی ماہرین ہاضمے کا شکار مریضوں کو ٹماٹر کا استعمال کرنے کی تجویز پیش کرتے ہیں۔ ٹماٹر کھانے سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹماٹر میں موجود ہاضمے کے لیے وٹامن اور نمکیات معدے کی رطوبتیں خارج کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے نتیجے میں بھوک زیادہ لگتی ہے اور کھانا بھی آسانی سے ہضم ہوجاتا ہے۔

The post ٹماٹر کن جان لیوا بیماریوں کے خلاف جسم کی ڈھال بن سکتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email