سید علی شاہ گیلانی کو جموں و کشمیر کے لیے اپنا سب کچھ لوٹاتے دیکھا ، سید سعیدالحسن

صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن نے کہا ہے کہ  سید علی شاہ گیلانی کو تحریک آزادی جموں و کشمیر کے لیے اپنا سب کچھ لوٹاتے دیکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن کا حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پہ گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاشبہ ایک باب جدوجہد آزادی کشمیر اختتام پذیر ہوا۔

صوبائی وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے محبت اور پاکستانیت انکی رگوں میں تھی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ  ہیں۔

صوبائی وزیر اوقاف. ومذہبی امور سید سعیدالحسن کا مزید کہنا تھا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرما کر درجات میں بلندی عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین

The post سید علی شاہ گیلانی کو جموں و کشمیر کے لیے اپنا سب کچھ لوٹاتے دیکھا ، سید سعیدالحسن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email