پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلے جدید لانگ رینج جیٹ ایئرکرافٹ کی شمولیت

پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلے جدید لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ کی شمولیت ہوئی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ شامل کیا جانے والا جہاز برازیل کا تیار کردہ دوہرے انجن والا ایمبریئر جیٹ ایئرکرافٹ ہے، اس نوع کے جہازدنیا بھر میں فضائی آپریشنز کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ مستقبل میں اس نوع کے مزید 2 جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔

دوسری جانب  نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ  محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

واضح رہے کہ امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب  کے مہمان خصوصی تھے۔

The post پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلے جدید لانگ رینج جیٹ ایئرکرافٹ کی شمولیت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email