بھارتی حکومت نے یہ ہتھکنڈے استعمال کرکے فسطائیت دور کی یاد تازہ کر دی ،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے یہ ہتھکنڈے استعمال کرکے فسطائیت دور کی یاد تازہ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کشمیری عوام کو حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے  پر بھارتی حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیری عوام کو سید علی گیلانی کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت سے روک کر کھلم کھلا انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت یہ جان لے کہ سید علی گیلانی مرحوم ہر کشمیری کے دل میں بستے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کل بھی جدوجہد آزادی کشمیر کے روح رواں تھے اور وہ ہمیشہ کشمیریوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

The post بھارتی حکومت نے یہ ہتھکنڈے استعمال کرکے فسطائیت دور کی یاد تازہ کر دی ،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email