پھٹے ہوئے سویٹر کی قیمت آپ کے ہوش اُڑا دے گی

دنیا بھر میں سردی سے بچنے کے لیے سویٹر تو سب ہی لوگ زیب تن کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی پھٹا ہوا مہنگا ترین سویٹر پہنا ہے یقیناً آپ کا جواب نفی میں ہی ہوگا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی میں مہنگے کپڑے بنانے والی ایک بڑی کمپنی نے پھٹے ہوئے سویٹر پیش کردئیے ہیں جو کہ پہننے میں کافی آرام دہ ہیں اور ان کی قیمت  1450 ڈالر یعنی تقریباً دو سے ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے بتائی گئی ہے۔

بیلنسیاگا نامی کپڑوں کی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ان سویٹروں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے وہ بہت پرانے ہوں اور انہیں چوہوں نے جگہ جگہ سے کتر دیا ہو۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سویٹر پہننے میں بہت پرسکون  اور گرم رکھنے والا ہے کیونکہ یہ بھیڑوں سے پہلی بار اتاری گئی تازہ اُون سے تیار کیا گیا ہے۔

ان پھٹے ہوئے مہنگے سویٹروں کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی تنقید کی جارہی ہے۔

The post پھٹے ہوئے سویٹر کی قیمت آپ کے ہوش اُڑا دے گی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email