خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور یوٹرن، بی آر ٹی سروس پر سبسڈی دینے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور یوٹرن، بی آر ٹی سروس پر سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا کہنا ہے کہ سال 2021-22  کیلئے 2.8 ارب روپے سبسڈی دی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکومت بار بار کہہ چکی ہے کہ بی آر ٹی  اپنی اخراجات خود پوری کریگی جبکہ ایک سال کے دوران بی آر ٹی نے کرایہ کی مد میں صرف 73 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بی آر ٹی کا سالانہ خسارہ  2 ارب سے زیادہ ہے۔

The post خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور یوٹرن، بی آر ٹی سروس پر سبسڈی دینے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email