سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی، آنے والی نسلوں کے لئیے مشعل راہ ہے، سینئر وزیر پنجاب

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی ،آنے والی نسلوں کے لئیے بھی مشعل راہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سید علی گیلانی آزاد جموں کشمیر میں تحریک آزادی اور پاکستان دوستی کا استعارہ تھے جبکہ ان کے انتقال پر ہر پاکستانی غمزدہ اور انکی مغفرت کیلئے دعا گو ہے۔

سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی ساری زندگی بھارتی ظلم واستبداد کے خلاف عملی جدوجہد کرتے ہوئے گزری جبکہ قیدوبند کی صعوبتیں بھی سید علی گیلانی کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکیں ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین اور پیرو کاروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

The post سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی، آنے والی نسلوں کے لئیے مشعل راہ ہے، سینئر وزیر پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email