ڈانس ڈائریکٹر فرح خان کورونا کا شکار

بالی وڈ انڈسٹری کی معروف ڈانس ڈائریکٹر فرح خان بھی کورونا وباء کا شکار ہوگئی ہیں۔

ڈانس ڈائریکٹر فرح خان نے اپنے انسٹاگرام اکؤنٹ کی اسٹوری کے ذریعے اپنے قریبی اور جاننے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کا کورونا کا ٹسیٹ مثبت آیا ہے۔

اپنی اسٹوری میں فرح خان نے بتایا ہے کہ اپنے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے اپنے قریبی لوگوں کو اطلاع کرچکی ہوں اور گزشتہ دونوں جن سے بھی ملاقاتیں رہی ہیں ان کو بھی کورونا ٹسیٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

فرح خان نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی بڑی عمر کی وجہ سے شاید میں کسی کو مطلع نا کرسکی ہوں اس کے لئے معذرت چاہتی ہوں۔

فرح خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ کورونا سے جلد صحتیاب ہونے میں کامیاب ہوجاؤنگی۔

The post ڈانس ڈائریکٹر فرح خان کورونا کا شکار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email