سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق ادا کیا ہے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سید علی گیلانی کی وفات پر شدید اظہار رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سید علی گیلانی کی وفات سے آزادی جموں وکشمیر  کا ایک تاریخ ساز عہد تمام ہوا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ ایک عظیم مجاہد، پختہ نظریاتی وابستگی کا چراغ اور باعمل و باکردار صاحب بصیرت قائد تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام عمر آزادی جموں وکشمیر کا پرچم تھامے رہے، مرد درویش نے حریت کی ایک تابناک تاریخ رقم کی ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ سید علی گیلانی آزادی جموں وکشمیر کی ایک ولولہ انگیز تحریک اور فکر کی صورت زندہ وجاوید رہیں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے ان کے لیے بلند درجات کی دعا بھی کی ہے۔

The post سید علی گیلانی نے پاکستان اور کشمیریوں سے وفا کا حق ادا کیا ہے، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email