کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو آج صبح سرد خاک کردیا گیا

 مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت رہنما  سید علی گیلانی کو سخت سیکورٹی میں آج صبح سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سید علی گیلانی کی تدفین مقامی مسجد کے قریب کی گئی ہے۔

 سینئر حریت رہنما کل جماعتی حریت کانفرنس شیخ عبدالمتین کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کی تدفین بھارتی فورسز کے پہرے میں کی گئی جبکہ  سید علی گیلانی کے گھر کے اردگرد بھی فوج تعینات کر دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کے رشتے داروں کو بھی گرفتار کر لیا  اور سید علی گیلانی کے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

شیخ عبدالمتین کا مزید کہنا تھا کہ جنازے میں کشمیری عوام کو شریک ہونے سے روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر فوج تعینات کی گئی تھی جبکہ سید علی گیلانی کے گھر جانے والے راستوں کو بھی ہرطرف سے بند کردیا گیا ہے۔

 

The post کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو آج صبح سرد خاک کردیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email