سید علی گیلانی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی مرحوم نے آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی جبکہ سید علی گیلانی مرحوم شرافت، صداقت اور جرأت کے پیکر تھے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی جیسے بہادر اور جرأت مند رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں جبکہ سید علی گیلانی کی تمام تر زندگی جدوجہد آزادی میں گزری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی مرحوم کی پاکستان سے دلی وابستگی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے حوالے سے عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

The post سید علی گیلانی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email