عارف علوی کا سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کی وفات سے کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی عمر بھر بھارتی سامراجیت کے خلاف ڈٹے رہے، یہ ایک باہمت، نڈر اور مخلص رہنما تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

The post عارف علوی کا سید علی شاہ گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email