کراچی میں آج بھی ابر رحمت برسنے کا امکان

شہر قائد میں آج بھی بارش برسنے کا امکان بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بارش سے قبل موسم شدید گرم رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 تا 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آج دوپہر 2 بجے کے بعد شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے اچھے امکانات ہیں اور بارش سے قبل  گردآلود آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔

 

 

The post کراچی میں آج بھی ابر رحمت برسنے کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email