سید علی گیلانی کی رحلت سے کشمیری عوام یتیم ہوگئی ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کی رحلت سے کشمیری عوام یتیم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے انتقال سے کشمیریوں ، پاکستانیوں اور عالم اسلام کو بڑا نقصان ہوا ہے۔

 سراج الحق کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کو پاکستان سے عشق تھا، ان کا آخری لمحے تک ایک  ہی نعرہ تھا  ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کیلئے زیادہ تر زندگی جیل میں گزاری، سید علی گیلانی کے  انتقال  سے تحریک آزاد ی مزید تیز ہوگی ہے۔

سراج الحق نے مزید یہ بھی بتایا کہ کل پورے ملک میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

The post سید علی گیلانی کی رحلت سے کشمیری عوام یتیم ہوگئی ہے، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email