کشمیری آج ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئے، مشعال ملک

مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری آج ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کے عظیم رہنما سید علی گیلانی انتقال کر گئے، آج کشمیری ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری آج یتیم ہو گئے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ سید علی گیلانی آزادی کا خواب لیے اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کے لیے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

The post کشمیری آج ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئے، مشعال ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email