مرحوم سید علی گیلانی کی حریت کے لئے جدوجہد کشمیریوں کے لئے مشعل راہ ہے، رحمان ملک

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مرحوم سید علی گیلانی کی حریت کے لئے جدوجہد کشمیریوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے عظیم کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کو ان کی بہادری اور جہد مسلسل پر خراجِ تحسین و سلام پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے پوری زندگی بھارتی مظالم اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، سید علی گیلانی کبھی ظالم کے سامنے سرنگوں نہ ہوئے اور ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

رحمان ملک نے کہا کہ مرحوم سید علی گیلانی کی حریت کے لئے جدوجہد کشمیریوں کے لئے مشعل راہ ہے، اللہ تعالٰی مرحوم سید علی گیلانی کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

The post مرحوم سید علی گیلانی کی حریت کے لئے جدوجہد کشمیریوں کے لئے مشعل راہ ہے، رحمان ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email