نظر بندی کے باوجودگیلانی صاحب کی آواز بھارتی ایوانوں کے در و دیوار ہلاتی رہی،فیاض الحسن

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ضعیف العمری  اور نظر بندی کے باوجود سید علی شاہ گیلانی صاحب کی آواز بھارتی ایوانوں کے درو دیوار ہلاتی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کشمیری حریت رہنما ءسید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  “ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے” کا نعرہ بلند کرنے والی آواز آج خاموش ہو گئی ہے،سید علی گیلانی کشمیری تحریک برائے حق خود ارادیت کے بانی تھے۔

 فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ انکی ساری زندگی جدوجہد آزادی اور ظلم و استبداد کے آگے ڈٹ جانے سے عبارت رہی،  اللہ پاک انکے درجات بلند فرمائے، سوگواران کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔

The post نظر بندی کے باوجودگیلانی صاحب کی آواز بھارتی ایوانوں کے در و دیوار ہلاتی رہی،فیاض الحسن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email