پاکستان میں مزید 3945 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج مزید 3945 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1164561 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 3945 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1263 ، بلوچستان میں 34 ، خیبرپختونخوا میں 608 ، اسلام آباد میں 253، گلگت بلتستان میں 33،آزاد کشمیر میں 152  جبکہ پنجاب میں 1602 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 433641، بلوچستان میں 31323 ، خیبرپختونخوا میں 163010،اسلام آباد میں 99516 ، گلگت بلتستان میں 9953، پنجاب میں 394738 اور آزاد کشمیر میں 32380 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 1263 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 433641 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں مزید 3945 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email