سید علی گیلانی کشمیریوں کے نیلسن منڈیلا تھے، راجہ فاروق حیدر

سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے  کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیریوں کے نیلسن منڈیلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سید علی گیلانی کے انتقال کو کشمیری قوم کے لیے عظیم سانحہ قرار دیدیا۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیریوں کے نیلسن منڈیلا تھے جنہوں نے زندگی کا بیشتر حصہ جیل میں گزارا، گزشتہ کئی دہائیوں سے وہ نظر بند تھے ان کو علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے یہ بھی کہا کہ سید علی گیلانی نے ہندوستانی سنگینوں کے ساے تلے پاکستان زندہ باد کے ہمیشہ نعرے لگائے۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مزید کہا کہ کشمیری قوم آج دکھ اور کرب میں ہے، پوری ریاست جموں و کشمیر کے وہ مسلمہ لیڈر تھے ان کی وفات تحریک کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

The post سید علی گیلانی کشمیریوں کے نیلسن منڈیلا تھے، راجہ فاروق حیدر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email