سید علی گیلانی کی زندگی نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، خالد خورشید

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی زندگی نوجوانوں کےلئے مشعل راہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پہ اظہار افسوس کیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی ایک نڈر غیرت مند لیڈر تھے ، گیلانی صاحب مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی آواز تھے۔

 خالد خورشید  کا یہ بھی کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں روح پھونکی، علی گیلانی تمام عمر اپنے نظریہ اور موقف سے نہیں ہٹے ۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی ایک بہادر اور بااصول شخصیت تھے، سید علی گیلانی کی زندگی نوجوانوں کےلئے مشعل راہ ہے۔

The post سید علی گیلانی کی زندگی نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے، خالد خورشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email