سید علی گیلانی مرحوم جرات مند اور بہادر کشمیری رہنما تھے ،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی مرحوم جرات مند اور بہادر کشمیری رہنما تھے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کشمیری حریت لیڈر سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا   جبکہ عثمان بزدار نے آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی مرحوم  کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سید علی گیلانی مرحوم جرات مند اور بہادر کشمیری رہنما تھے ،بھارتی ظلم و ستم اور پابند سلاسل  کے باوجود سید علی گیلانی نے کشمیری عوام کے لیے  جدوجہد جاری رکھی۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ سید علی گیلانی  کے انتقال سے جدوجہد  آزادی کشمیر  کا سنہری باب کا خاتمہ ہوا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی مرحوم نے آزادی کشمیر کے لئے بےپناہ قربانیاں دیں ۔ آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی کی عظیم خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

The post سید علی گیلانی مرحوم جرات مند اور بہادر کشمیری رہنما تھے ،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email