سید علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے، وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں  وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں تھے ،انھوں نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے بھارتی ظلم و جبر کا دلیری کیساتھ مقابلہ کیا۔ جبر ، جیل اور تشدد کا کوئی مرحلہ ان کے عزم آزادی کو کبھی کمزور نہ کر پایا۔

 سردار عبد القیوم نیازی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سید علی گیلانی عزم و حوصلہ کے کوہ گراں تھے، سید علی گیلانی کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گے۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری قوم سید علی گیلانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کی منزل حاصل کریں گی۔

The post سید علی گیلانی کی رحلت کا سن کر دل رنجیدہ ہے، وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email