وزیراعظم کا علی گیلانی کے انتقال پر سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے علی گیلانی کے انتقال پر سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے   سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں حریت رہنما علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیریوں کے حقوق اور حق خودارادیت دلانے کے لیے جدوجہد کی۔

  عمران خان نے یہ بھی کہا کہ علی گیلانی کو قید کیا گیا بھارت نے ان پر تشدد کیا گیا مگر وہ پرعزم رہے۔ ہم پاکستان میں علی گیلانی کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ علی گیلانی کے الفاظ “ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے”ہمیشہ یاد رہیں گے۔

The post وزیراعظم کا علی گیلانی کے انتقال پر سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email