سید علی گیلانی کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا۔

تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے حریت رہنماء سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی آخری سانس تک تحریک آزادی میں بھر پور حصہ لیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ علی گیلانی بیماری کے باوجود کئی سال اپنے گھر پر نظر بند رہے لیکن نظریہ اور اپنے ٹھوس موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سید علی گیلانی کے انتقال پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان افسردہ ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کے بلند درجات اور اہلخانہ کے صبرو جمیل کے لئے دعا گو ہیں۔

The post سید علی گیلانی کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا وہ کبھی پر نہیں ہوسکتا، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email