میں نے گھوٹکی میں صرف خواتین پر مشتمل جلسہ کیا،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نے آج گھوٹکی میں صرف خواتین پر مشتمل جلسہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین زرداری نے سماجی رابطے کی ویبسائیٹ ٹویٹر پر اپنے  ایک پیغام میں کہا کہ تاریخی اعتبار سے گھوٹکی سندھ میں قدامت پسند اور قبائلی پس منظر رکھتاہے، گھوٹکی جلسے میں بدحالی اور پدرشاہی کی بیڑیاں توڑ دینےوالی خواتین نے شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ جلسے میں شریک خواتین نے سندھ حکومت کے غربت کے خاتمے کےپروگرام کی مدد سے بدحالی اور پدرشاہی کی بیڑیاں توڑیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جلسے میں شریک خواتین آج اپنے کاروبار کررہی ہیں اوردوسروں کیلئے قابل تقلید ہیں۔

The post میں نے گھوٹکی میں صرف خواتین پر مشتمل جلسہ کیا،بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email