ملک نہ چھوڑیں، تحفظ اور امن دینا ہماری ذمہ داری ہے، گورنر قندھار

گورنر قندھار حاجی یوسف وفا نے کہا ہے کہ ملک نہ چھوڑیں، تحفظ اور امن دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر قندھار حاجی یوسف وفا نے افغانستان سے امریکی انخلاء اور ملک کی آزادی کے جشن کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مل کر ملک کے لیے کام کریں اور آگے بڑھیں گے۔

حاجی یوسف وفا نے کہا کہ سابق حکومت کے تمام عہدیداروں و اہلکاروں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ کوئی بھی ملک نہ چھوڑے، تحفظ اور امن دینا ہماری ذمہ داری ہے۔

گورنر قندھار حاجی یوسف وفا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گورنر قندھار نے کہا کہ عوام نظام کی ترقی میں اپنی حمایت اور تعاون جاری رکھیں۔

The post ملک نہ چھوڑیں، تحفظ اور امن دینا ہماری ذمہ داری ہے، گورنر قندھار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email