جماعت اسلامی کا افغانستان میں امریکی فوج کی پسپائی پریوم تشکر منانے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے افغانستان میں امریکی فوج کی پسپائی پریوم تشکر و دعا منانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان طویل جنگ کے بعد ایک خستہ حال ڈھانچے میں تبدیل ہو چکا ہے، افغانستان کی تعمیر نو کے لیے عالمی برادری کو آگے بڑھنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سازشی عناصر افغانستان کو دوبارہ خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، افغانستان کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ افغان نوجوانوں کو روزگار، کتاب اور قلم کی ضرورت ہے، پاک افغان تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز سے انحراف ملکی سلامتی اور خودمختاری کا سودا ہے۔ حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں نے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا جبکہ خاموشی سے کشمیر انڈیا کو سونپ دیا گیا۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمرانوں کی پالیسیاں آئی ایم ایف کے تابع ہیں۔ حکومتی نااہلی کی وجہ سے ہر شعبہ میں زوال کا شکار ہےجبکہ  مہنگائی نے لوگوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے، خطبات جمعہ میں اتحاد امت مسلمہ اور خوشحالی کے لیے دعا کی جائے گی۔

The post جماعت اسلامی کا افغانستان میں امریکی فوج کی پسپائی پریوم تشکر منانے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email