اسرا بیلگیچ کی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کب ریلیز ہوگی؟

تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کی ریلیز کےبارے میں مداحوں کو بتایا ہے۔

دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بیلگیچ نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  سیریز کی ریلیز رواں ماہ ہوگی۔

اداکار اسرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کانونسوز توپراکلر ستمبر میں ریلیز ہوگی۔

اس سے قبل اسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کا پہلا ٹیزر شیئر کیا تھا۔

تاہم سیریز کے پہلے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ 1940ء کی دہائی میں ترکی کے شہر زونگولڈک میں موجود کچھ غیرقانونی زمینوں کے کان کنوں اور چیف کان کنوں کی جدوجہد کی کہانی ہے۔

The post اسرا بیلگیچ کی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کب ریلیز ہوگی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email