گلگت میں مزید 33 افراد میں کورونا کی تصدیق

گلگت بلتستان میں مزید 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 9952 تک پہنچ گئی ہے، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 14 سیاح مریضوں سمیت 377 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا سے آج 12 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا وائرس کو 275 سیاحوں، محکمہ تعلیم 929 سمیت مجموعی طور پر 9402 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

گلگت میں کورونا سے اب تک 173 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، کورونا کیسز کی  شرح گلگت بلتستان میں 4.51 فیصد ہے۔

  محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 94.47 جبکہ اموات کی شرح 1.74 فیصد ہے۔

The post گلگت میں مزید 33 افراد میں کورونا کی تصدیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email