سفری پابندی میں نرمی، بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا

بحرین نے پاکستان سمیت 4 ملکوں کو کورونا وائرس سے متعلق ریڈ لسٹ سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق بحرین نے پاکستان سمیت 4 ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے ان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے جس کا اطلاق 3 ستمبر سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے باقی ممالک میں انڈیا، پانامہ اور ڈومینیکن رپبلک شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 24 مئی کو پاکستان، انڈیا، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

The post سفری پابندی میں نرمی، بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email