میں افغانستان کی اقتصادی تباہی کے خلاف ہوں،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں افغانستان کی اقتصادی تباہی کے خلاف ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیدر لینڈز کی وزیر خارجہ سگرڈ کاگ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیدر لینڈز کی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتا ہوں،گشتہ 50 برس میں نیدرلینڈز کی کسی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے باہمی تعلقات پر بات کی اور ان کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا ،ہم نے زیادہ وقت افغانستان میں ابھرتی صورتحال پر بات کرنے میں گزارا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ عالمی برادری یورپی یونین افغانستان سے منسلک رہی گی میں نے اس حوالے سے چار ملکوں کا دورہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں تحفظات اور مواقع پر بات کی ہے اب ہم آئندہ مرحلہ دیکھ رہے ہیں کہ کیسے اور کسطرح کی حکومت بنتی ہے۔

The post میں افغانستان کی اقتصادی تباہی کے خلاف ہوں،شاہ محمود قریشی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email