فرح خان جان لیوا بیماری کا شکار ہوگئیں؛ طبیعت ناساز

بالی ووڈ کی ماضی کی معروف و ماہر رقاصہ اور موجودہ فلم ڈائریکٹر فرح خان عالمی وبا کورونا وبا کا شکار ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرح خان آج کل کامیڈی شو میں بطور جج نظر آرہی تھیں۔

اس شو کے قریبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فرح خان نے حال ہی میں کئی دیگر ریئلٹی شو کے لیے بھی شوٹس کرائے ہیں۔

انہوں نے اپنی دوست، اداکارہ شلپا شیٹی کندرا کے ساتھ بھی ڈانس ریئلٹی شو سپر ڈانس فور کے لیے پیر کو شوٹنگ کروائی تھی۔

اس کے علاوہ فرح خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ کون بنے گا کروڑ پتی 13 کی ایک اسپشل قسط کے لیے بھی شوٹنگ کروائی تھی۔

فرح خان نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سیٹس پر موجود ہر ایک کو اس حوالے سے آگاہ کیا اور ان سے کہا کہ وہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

دریں اثنا فرح خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اب گلوکار میکا سنگھ ان کی جگہ مستقبل کے شوز میں کام کریں گے۔

واضح  رہے کہ فرح خان کو ڈبل ویکسین لگائی جاچکی ہے اور انہوں نے ایک ماہ قبل ہی کامیڈی شو کے لیے کام شروع کیا تھا۔

The post فرح خان جان لیوا بیماری کا شکار ہوگئیں؛ طبیعت ناساز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email