راک کا یہ ہمشکل کون ہے اور اس کا کس ملک سے تعلق ہے؟

ہالی ووڈ کے اداکار و نامور ریسلر ڈوین جانسن کا ہمشکل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق راک پولیس کی وردی میں دکھائی دینے والا شخص راک کا ہمشکل ہے جس کا نام ایرک فیلڈز ہے۔

ڈوین جانسن کے ہمشکل کی تصویر جب ان تک پہنچی تو انہوں نے اس تصویر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرڈالا جس کے بعد مداحوں کا اصلی راک کو پہچاننا مشکل ہوگیا۔

اپنے ٹوئٹ میں دی راک نے لکھا کہ بائیں جانب نظر آنے والا شخص بہت اچھا ہے۔

ساتھ میں راک نے اس شخص کی خدمات پر اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

راک نے اپنے پیغام میں اس شخص سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا اور کہا کہ مجھے آپ سے راک کی کہانیاں سننی ہیں، میں جانتا ہوں کہ آپ کے پاس یہ کہانیاں ضرور ہوں گی۔

The post راک کا یہ ہمشکل کون ہے اور اس کا کس ملک سے تعلق ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email