حکومت کا مقصد میڈیا کو اپنا تابع فرمان بنانا ہے،شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد قانون سازی یا امور کو بہتر بنانا نہیں بلکہ میڈیا کو اپنا تابع فرمان بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس  ہو جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا بطور جماعت پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اٹھارٹی کو روکنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں  کالا قانون روکنے کے لیے اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنانےکا فیصلہ کیا ہے ،اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بل کے قانونی اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور حکمت عملی تجویز کرے گی ۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا راستہ روکنے کے لئے پارلیمنٹ سمیت تمام قانونی آپشنز بروئے کار لائیں گے۔ شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو صحافتی تنظیموں سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کی ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی تمام نمائندہ تنظیموں نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مسترد کیا ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پی ایم ڈی اے ایک کالا قانون ہے جسےہر فورم پر روکیں گے، نام نہاد قانون کی تیاری میں متعلقہ فریقین سے مشاورت نہیں ہوئی، نہ ہی تجاویز اور آرا لی گئیں۔

 قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نہ صحافتی تنظیموں کو اعتماد میں لیاگیااور نہ ہی ان کی رائے اس کالے قانون کی تیاری میں شامل ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ کالا قانون منظور ہوا تو ملک سے اظہاررائے کی آزادی کا وجود مٹ جائے گا، آئین میں دی گئی اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کا راستہ ہر قیمت پر روکنا ہوگا۔

The post حکومت کا مقصد میڈیا کو اپنا تابع فرمان بنانا ہے،شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email