علی پور میں ٹریفک حادثہ، 1 شخص جاں بحق

علی پور میں ٹرالر کو ٹیک کرتے ہوئے حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 32 سالہ امجد موقع پر جاں بحق جبکہ 2  خواتین شدید زخمی ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بشریٰ بی بی اور عائشہ شامل ہیں، جاں بحق شخص کی لاش کو اور زخمی خواتین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹر سائیکل سوار کی تیز رفتاری اور غلط ٹیک سے ہوا۔

The post علی پور میں ٹریفک حادثہ، 1 شخص جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email