’منابھائی‘ کیلئے پہلے کس معروف اداکار کو فائنل کیا گیا تھا؟

 بھارتی فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘کو 15 سال مکمل ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فلم سے متعلق ایک دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے جو کہ بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے۔

منا بھائی ایم بی بی ایس میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار سنجے دت سے قبل فلم کے پروڈیوسر کی خواہش تھی کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان اس فلم میں منا بھائی کا کردار ادا کریں۔

فلم کے پروڈیوسر وِدھو وِنود چاہتے تھے کہ اس کردار کے لیے شاہ رُخ خان کو سائن کیا جائے جبکہ شاہ رُخ خان اُن دنوں فلم ’دیوداس‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

تاہم جب پروڈیوسر ودھو نے فلم کے ڈائریکٹر راج ہیرانی سے اس سے متعلق بات کی تو انہوں نے منع کر دیا۔

فلم کے ڈائریکٹر راج ہیرانی کا ماننا تھا کہ یہ اُن کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے اور شاہ رُخ خان فلم انڈسٹری کے بہت بڑے سپر اسٹار ہیں، شاہ رُخ خان بھلا کیوں رسک لیں گے اور اُن کی ڈائریکشن میں کام کریں گے۔

اس حوالے سے راج ہیرانی کا کہنا تھا کہ اُن کے نام پر تا حال کوئی اچھا کام بھی نہیں اور نہ ہی انہیں کوئی جانتا ہے، راج ہیرانی کا کہنا تھا کہ شاہ رُخ خان اس فلم کے لیے  راضی نہیں ہوں گے، لہٰذا اس فلم کے لیے سنجے دت کا انتخاب مناسب ہوگا۔

راج ہیرانی کا سنجے دت سے متعلق کہنا تھا کہ انہوں نے سنجے کی فلم ’واستاو‘ 10 سے 15 بار دیکھ رکھی ہے، وہ اسکرین پر بڑے اور معصوم دل کے نظر آتے ہیں اور کردار ’منا بھائی‘ کی بھی یہی مانگ ہے۔

The post ’منابھائی‘ کیلئے پہلے کس معروف اداکار کو فائنل کیا گیا تھا؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email