مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر سے دست درازی کے کیس میں اہم پیشرفت

مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر سے دست درازی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، گریٹر اقبال پارک ہراسگی کیس میں ٹک ٹاکر عائشہ بیگ نے 6 ملزمان کو شناخت کر لیا۔

تفصیلات  کے مطابق گریٹر اقبال پارک ہراسگی کیس میں کیمپ جیل میں گرفتار 155 سے زائد ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ بیگ سے دست درازی کے معاملے میں متاثرہ خاتون ملزمان کی شناخت کیلئے کیمپ جیل پہنچی،  جہاں انہوں  6 ملزمان کو شناخت کر لیا۔

دوسری جانب گرفتار ملزمان کے اہلخانہ نے کیمپ جیل کے باہر احتجاج کیا۔ ملزمان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پیاروں کو ناحق گرفتار کیا گیا۔

 مظاہرین نے فیروز پور روڈ کو بلاک کرنے کی بھی کوشش کی جبکہ  پولیس کے ساتھ ہاتھائی اور دھکم پیل بھی ہوئی جس کے بعد  پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

The post مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر سے دست درازی کے کیس میں اہم پیشرفت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email