پاکستانی تن سازانٹرنیشنل اولمپیا اور عالمی چمپئن شپ میں شرکت کریں گے،شیخ فاروق

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی تن سازانٹرنیشنل اولمپیا اور عالمی چمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

  تفصیلات کے مطابق پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق کا کہنا تھا کہ ملک میں تن سازی کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی تن سازوں نے بین الاقوامی سطح پر میڈلز حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کر رکھا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ فاروق اقبال کا کہنا تھا کہ  پاکستانی تن ساز  روواں سال نومبر میں دو انٹرنیشنل سطح کے ایونٹس میں حصہ لیں گے جن   میں مسٹرانٹرنیشنل اولمپیا اور 38 ویں این بی بی یو آئی عالمی چمپئن شپ شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  مسٹرانٹرنیشنل اولمپیا 13 سے 14 نومبر تک اٹلی میں کھیلی جائے گی جبکہ 38 ویں این بی بی یو آئی عالمی چمپئن شپ 27 سے 28 نومبر تک سپین میں منعقد ہوگی۔

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال کا مزید کہنا تھا کہ  ان ایونٹس میں شرکت کے لئے تمام منسلک اداروں ، صوبائی اور ریجنل ایسویشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، کہ وہ اپنے اپنے اچھے تن سازوں کے نام 15 ستمبر سے قبل فیڈریشن کے پاس رجسٹریشن کے لئے بھیجوا دیں۔

The post پاکستانی تن سازانٹرنیشنل اولمپیا اور عالمی چمپئن شپ میں شرکت کریں گے،شیخ فاروق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email