دنیا کا سب سے بڑا قرآن تیار، پاکستانی آرٹسٹ نے تاریخ بدل دی

کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آرٹسٹ  شاہد رسام نے اسلامی تاریخ کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کر کے تاریخ ہی بدل ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی آرٹسٹ  شاہد رسام کی جانب سے تیار کیا جانے والا قرآن  پاک 1400 سالہ اسلامی تاریخ میں ایلومینیم اور سونے سے لکھا گیا دنیا کا پہلا قرآن پاک ہے۔

عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے قرآن پاک کا نسخہ اگلے ماہ دبئی میں ہونے والی’دبئی ایکسپو 2020‘میں پیش کیا جائے گا۔

روایتی طور پر قرآن پاک کو اب تک کاغذ،کپڑے اور چمڑے پر تیار کیا جاتا رہا ہے لیکن پاکستانی آرٹسٹ نے ایلومینیم اور سونے سے الفاظ لکھ کر ایک نیا تصور متعارف کروایا ہے۔

پاکستانی آرٹسٹ  شاہد رسام کا اپنے ایک بیان میں  کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کراچی میں تیار کیا گیا ہے، فریم کے سائز کو چھوڑ کر قرآن پاک 8.5 فٹ لمبا اور 6.5 فٹ چوڑا ہے۔

شاہد رسام کا مزید کہنا تھا کہ  قرآن کے ایک صفحے پر 150 الفاظ درج ہیں جبکہ قرآن پاک کے کل صفحوں کی تعداد550 ہے۔

The post دنیا کا سب سے بڑا قرآن تیار، پاکستانی آرٹسٹ نے تاریخ بدل دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email