بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے حجاب پہننا شروع کردیا، اس تبدیلی کی وجہ بھی بتا دی (ویڈیو وائرل)

 آئے روز اپنے بیانات اور حرکتوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے حجاب پہننا شروع کر دیا ہے جس کی ویڈیوزبھی سامنے آگئی ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کےمطابق راکھی ساونت کی ممبئی میں حجاب  پہن کر گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

گزشتہ روز راکھی ساونت حجاب پہن کر جم پہنچی جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں حجاب پہننے کی وجہ بھی بتائی۔

اداکارہ و ڈانسر کا کہنا تھاکہ یہ حجاب انہیں ان کی دوست نے تحفے میں دیا ہے جو انہوں نے جم آنے کےلئے پہنا ہے۔

The post بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے حجاب پہننا شروع کردیا، اس تبدیلی کی وجہ بھی بتا دی (ویڈیو وائرل) appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email